تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:48

بھارت : سمندری طوفان کے باعث ریڈالرٹ جاری

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں آنے والا خطرناک سمندری طوفان Phailin، مشرقی ساحل کے قریب پہنچ گیا،شام 6 سے 8 بجے تک ٹکرانے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔4 لاکھ سے زائد افراد نے محفوظ مقامات پر پناہ لے لی۔خطرناک سمندری طوفان ،بھارتی شمالی ساحلوں سے 6 گھنٹے کی دوری پر ہے، ریاست اڑیسہ ، سمندری طوفان کے انتہائی قریب پہنچنے پر طوفانی ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیلن Phailin ایک انتہائی شدید سمندری طوفان ہے جس سے 130 سے 135 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیوں چلنے کی توقع ہے۔ 7 فٹ اونچی لہریں ساحل سے ٹکرائیں گی۔ طوفانی لہروں نے مشرقی ساحل سے میانمر کے مغربی ساحل تک کے 1600 کلو میٹر کے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جس کے پیش نظر مشرقی ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ حکومت نے ریاست اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں چھٹیاں منسوخ کر کے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ امدادی کاروایوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے فوج اور ڈزاسٹرمنیجمنٹ ٹیمیں بھی تیار ہیں۔ریاست اڑیسہ میں طوفان سے بچنے کے لئے مساجد اور مندروں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.