12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:31
فلپائن:سمندری طوفان ”ناری“ ساحل سے ٹکرا گیا
جیو نیوز - منیلا…سمندری طوفان ناری فلپائن کے صوبے Aurora سے ٹکرا گیا۔75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں کے بعد ہونے والی بارش سے سیلابی ریلا علاقوں میں جمع ہوگیا اور مٹی کا تودہ گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔طوفان کے باعث Aurora کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔