12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:52
کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 40 سے زائد ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 40 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے شہر کے 18 مقامات پر ٹارگٹڈ کاروائیا ں کرکے 46 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گلبرگ، رضویہ سوسائٹی ، جہانگیرآباد، ناظم آباد، وحیدآباد، نصرت بھٹو کالونی، برنس روڈ ، کھڈا مارکیٹ، سرجانی ٹاوٴن سیکٹر فائیو بی، گلشن غازی، کلاسک اپارٹمنٹ ،لاسی گوٹھ ، لیاقت مارکیٹ، گلشن حدید، نارتھ کراچی،گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، اور کورنگی سیکٹر 33سی میں کی گئیں۔ گرفتار شدگان میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ لطیف ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر اخترعلی پولیس اہلکار سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔