تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:29

بھارت : سمندری طوفان اندھراپردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا،3افراد ہلاک

جیو نیوز - اُڑیسہ…سمندری طوفان پھیلن ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے سے ٹکراگیا ہے۔تاہم اب تک طوفان ریاست اڑیسہ سے 30 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان،پھیلن 200 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ریاست اڑیسہ میں تیز بارشوں کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔طوفان کا مرکز اڑیسہ کے علاقے گوپال پور سے 30 کلومیٹر دور ہے۔ سمندری طوفان کی وجہ سے 220 کلو میٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے اور 11 فٹ تک لہریں بلند ہونے کا خدشہ ہے۔طوفان کی شدت اتوار کی شام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ طوفان سے فصلوں کے تباہ ہونے،پرانے مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے، بجلی اور ذرائع نقل و حمل کے متاثر ہونے کے بھی امکانات ہیں ۔ریسکیو اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.