12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:54
پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا دور ابھی نہیں آیا، سلمان خورشید
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اس موڑپرنہیں پہنچے کہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکیں، مذاکرات کی بحالی کا دور ابھی نہیں آیا۔بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں وزیرخارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے کئی دورہوئے اوروہ منقطع ہوگئے۔دونوں ملکوں نے اب پھر ایسے اقدامات کی یہیں کہ جامع مذاکرات مرحلہ وار شروع کیے جاسکیں لیکن مذاکرات کی بحالی کا دور ابھی نہیں آیا۔ کنٹرول لائن واقعات کوبھارتی وزیرخارجہ نے انتہائی افسوس ناک قراردیااورکہاکہ بھارتی فوج اور وزیردفاع ان واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر مستقبل میں عمل ہوگا۔