12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 23:20
مناسک حج کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عازمین آج مکہ سے منیٰ روانہ ہوں گے
جیو نیوز - مکہ…مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ سے آخری حج قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیاہے۔ آج صبح عازمین مکہ مکرمہ سے خیموں کے شہر منیٰ روانہ ہوں گے، اس سال بھی پاکستانی حجاج کو خیمے اولڈ منیٰ اور نیو منیٰ میں الاٹ کئے گئے ہیں۔ پاکستانی عازمین کی بڑی تعداد کو رہائش عزیزیہ محلے میں دی گئی جس کی بڑی بڑی عمارتوں نے اس سال عازمین کو رہائشی مسئلے سے دور رکھا۔ علاج کی سہولتوں کیلئے پاکستان میڈیکل مشن کا عملہ بھی موجو دہے۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعدی امراض سے بچاوٴ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیا رکریں۔