تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:6

لاکھوں عازمینِ حج مکہ مکرمہ سے خیموں کے شہر منیٰ روانہ

جیو نیوز - مکہ مکرمہ …مسلمانوں کے سب سے بڑے اجتماع حج کے مناسک کا آغاز ہوگیا ہے ۔ حجاج کرام مکہ مکرمہ سے منیٰ روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں مکہ مکرمہ اور منیٰ میں گونج رہی ہیں ۔ دنیا کی مختلف اقوم سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد رنگ و نسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کراللہ عزوجل کے دربار میں حاضر ہیں۔ عازمین حج آج کی شب منیٰ میں قیام کرکے کل 9 ذی الحج کو صبح فجر کے بعد عرفات کے لیے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا ۔ حج کا خطبہ بھی عرفات کے میدان میں دیا جاتا ہے ۔ عرفات میں وقوف کے بعد حجاج کرام رات مزدلفہ میں گزاریں گے جس کے بعد 10 ذی الحج کو دوبارہ منیٰ پہنچیں گے۔ منیٰ میں حجاج کرام پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے سرمنڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔ ان مناسک کے بعد حجاج کرام مزید 2 یا تین راتیں منیٰ میں گزاریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.