13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:22
اڑیسہ،آندھرا پردیش میں 200 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان ٹکرا گیا
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کی شدت میں اب تک کمی نہیں آ سکی۔ 10 لاکھ افراد کی نقل مکانی مکمل کر لی گئی ہے۔ طوفان سے بجلی، مواصلات کا نظام، سڑکیں اور ریل رابطے متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواوٴں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سمندری طوفان فائلین ریاست آندھرا پردیش اور اوڑیسہ سے کل رات ٹکرایا تھا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی رفتار 200کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کے باعث ریاست چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اترپردیش اور بہارمیں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے سوا کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے پہلے ایسا طوفان اڑیسہ میں 14 سال پہلے 1999 میں آیا تھا جس میں 10 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔