تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:54

بھارت:رن گڑھ مندر میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد91ہوگئی

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے رتن گڑھ مندر میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔بھارت میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے رتن گڑھ مندر کی طرف جانے والے پل پر موجود ہندو یاتریوں میں پل ٹوٹنے کی افواہ پر بھگدڑ مچنے سے عورتوں اور بچوں سمیت اب تک 90 سے زیادہ یاتریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بتایا جا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق پل ٹوٹنے کی افواہ پھیلتے ہی اس وقت پل پر موجود تقریباً 25 ہزار لوگ ایک دوسرے کو روندتے ہوئے بھاگے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے صورتحال اور ابتر ہوگئی اور یہ المناک حادثہ پیش آیا، دوسری طرف مدھیہ پردیش کے وزیر نے کہا ہے کہ حادثے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.