تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:52

امریکا اور افغانستان کے درمیان دفاعی معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکااورافغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں فوجی آپریشن اوریکطرفہ چھاپامارکارروائیوں کے اختیارت مانگے ہیں۔جبکہ امریکا نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی کارروائی کے بعدافغان عدالتی کارروائی سے بھی استثنیٰ ملناچاہیے۔تاہم افغانستان کی جانب سے امریکی مطالبات مسترد کردیئے گئے ہیں۔اور کہا ہے کہ بیرون ملک سے ہونیوالی دہشت گردکارروائیاں جارحیت قراردی جائیں۔ادھر افغان طالبان رہ نماملامحمدعمرنے افغان امریکاسیکیورٹی معاہدہ مستردکردیا ہے۔اور کہا ہے کہ معاہدہ کے امریکااوراس کیااتحادیوں کیلیے خطرناک نتائج سا منے آئیں گے،اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں افغانستان کے سابق سربراہ اور طالبان کے قائد ملاعمر نے کہا کہ جعلی لویہ جرگہ کے ذریعے معاہدے کی توثیق کی سازش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.