14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:32
کرکٹ کھلاڑی عمران فرحت کے گھرسے چور قربانی کے بکرے لے گئے
جیو نیوز - لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران فرحت کے گھر سے چور قربانی کے بکرے لے اْڑے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاوٴن میں رہائش پزیر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑہی عمران فرحت قربانی کے لیے دو بکرے خرید کر لائے تھے۔ گزشتہ رات دونوں بکروں کو چور لے گئے،جس پر اہلخانہ خصوصا بچوں کو بہت دکھ ہوا۔ اہلخانہ نے بکرے چوری ہونے کی رپورٹ متعلقہ تھانے جمع کرا دی۔