تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:49

بھارت میں سمندری طوفان کے بعد صفائی کا کام جاری

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے بعدصفائی اور امدادی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت میں سمندری طوفان فیلین ہفتہ کو اْڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا ،جس سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان سے قبل تقریبا دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاتھا، طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے ہوائیں چلیں، متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے علاوہ بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.