14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:53
چین :پارک میں دریا پر بنا، پل لوگوں کا بوجھ نہ سہہ سکا
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں دریا پر سے گزرنے والاپل اچانک گر گیا، اور مسافر پانی میں جاگرے۔چین کے مشرقی صوبے جیانگ ڑی میں دریا پر سے گزرتا پل لوگوں کو بوجھ نہ سنبھال سکا۔اور اچانک گرگیا اور درجنوں افراد پل سمیت پانی میں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ یہ افراد لوشان پہاڑ پر پہنچنے کے لیے کوشش کررہے تھے۔ حکام کے مطابق فوری طور پرلائف بوٹس موقع پر پہنچا دی گئیں۔