تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:16

اسلام امن پسند مذہب ہے، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا خطبہ حج

جیو نیوز - میدان عرفات…مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیزآل الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔اسلام دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ۔لاکھوں حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز نے خطبہ حج میں کہا کہ اسلام نے امن کی تعلیم دی ہے۔یہ دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔مسلمانوں کو امن پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔مسلمان اپنی قوت کو پارہ پارہ ہونے نہ دیں۔ مفتی اعظم نے کہا کہ مسلمان بھائیوں پر جو مصائب آتے ہیں ان پر صبر کرنا چاہیے، یہ ہی اسلام کی تعلیم ہے۔آج امت محمدی مشکل دور سے گذررہی ہے۔اسلامی ملکوں کے سربراہان عوام کی خیرخواہی اور آسانیاں پیدا کریں۔حکمران عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلیے اقدامات کریں۔جبکہ علما کو چاہیے کہ تقویٰ اور اخلاص کو اختیار کریں۔مسلمان اپنی سیاسی اور اخلاقی قوت کو ضایع نہ کریں۔اگرکوئی اپنی قوت کو ضایع کرتا ہے تو وہ جاہل ہے۔ انھوں نے مسلمانوں کو تمام باطنی برائیوں سے بچنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ برائیوں سے انسان اللہ کی بارگاہ سے دورہوجاتا ہے،اللہ نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حقوق کا پابند کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.