14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:9
شام:ترکی سرحد کے قریب کار بم دھماکا،27افراد ہلاک،متعدد زخمی
جیو نیوز - دمشق…شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک خاتون اور 3 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شام کے قصبے درخوش میں ترکی کی سرحد کے قریب ایک مارکیٹ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے، دھماکے سے قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے مذکورہ علاقہ حکومت مخالف گروپ کے کنٹرول میں ہے، شام کی اپوزیشن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔