تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:25

ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ میں چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

جیو نیوز - لندن…چاقو لے کر لندن کے شاہی محل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص برطانوی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔برطانوی پولیس نے اس وقت ایک مشکوک شخص کو فوری حراست میں لے لیا جب وہ ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، واقعے کے وقت ملکہ محل میں موجود نہیں تھیں، 44 سالہ مشکوک شخص سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار شخص سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.