تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:25

جنوبی فلپائن میں7.2 شدت کازلزلہ،عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک

جیو نیوز - منیلا…جنوبی فلپائن میں زلزلے کے نتیجے میں عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے میں 7.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز جزیرہ بوہل کے قریب 56 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فلپائن نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق بوہل میں زلزلے سے ایک عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ کیبو کے علاقے میں ایک چرچ ،سابق سٹی ہال اورکئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.