تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:38

امریکا :حکومت اوراپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں حکومتی سرگرمیوں کی بحالی اورقرضے کی حد سے متعلق حکومت اوراپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی سینیٹ میں اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ نے بتایا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاوٴن اور قرضے کی حد پر معاہدے سے متعلق ری پبلکن سینیٹرمیچ مک کونل سے ہونے والے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ان کاکہناہے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز اراکین سینیٹ ایک ایسے معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے تحت حکومتی سرگرمیوں کو بحال اور قرضے کی حد کے اختیارات کو اگلے چند ماہ تک توسیع دی جاسکے۔امریکا میں نئے مالی سال کا بجٹ پاس نہ ہونے کے باعث یکم اکتوبر سے حکومتی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں۔ جبکہ قرضے کی ادائیگی کی ڈیڈ لائن بھی 2 دن بعد ختم ہو رہی ہے۔ 17 اکتوبر تک واجب الادا قرضے کی حد کے اختیار سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں کوئی معاہد طے نہیں پایا تو امریکا کو نادہندگی کا سامنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.