تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:31

جنیوا: ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے مذاکرات

جیو نیوز - جنیوا… ایران کے جوہر ی پروگرام پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات کاآغازآج جنیوا میں ہوگا۔ایران کے ساتھ دوروزہ بات چیت میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس، امریکا اور جرمنی شامل ہیں۔ایران کے وزیرخارجہ جاویدظریف نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات میں کسی طریقہ کار پر اتفاق ہو جائے گا۔ بات چیت سے پہلے اسرائیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباوٴ کم کرنا ’ایک تاریخی غلطی ہو گی‘۔مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری اسلحہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران اسے مسترد کرتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.