15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:19
افغانستان اور عراق میں نماز عید کے اجتماعات میں دھماکے
جیو نیوز - کابل/بغداد…دہشت گردوں نے عید کی خوشیوں کو ماندکردیا۔ افغانستان اور عراق میں نماز عید کے اجتماعات میں دھماکے کر کے کئی افراد کی جان لے لی۔ افغان صوبے لوگرمیں عید کے اجتماع میں دھماکے سے صوبائی گورنرارسلہ جمال جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، افغان حکام کے مطابق بم مائیکرو فون میں چھپایاگیا تھا، ارسلا جمال عید مل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔دوسری جانب عراق میں بھی عید کے اجتماع میں دھماکا کیاگیا۔ شمالی شہر کرکوک میں نماز عید کے بعد لوگ قربانی کے لیے نکل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے12افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے۔