تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 22:37

17 اکتوبر،غربت کے خاتمے کا عالمی دن

جیو نیوز - نیویارک…سترہ اکتوبر کو دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا جس کا مقصد پوری دنیا میں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے اندر موجود غربت کے خاتمے کیلئے عالمی برادر ی میں احساس پیدا کرنا ہے۔ غربت کے خاتمے کا یہ دن 1993ء سے منایا جا رہا ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔اس دن دنیا بھر میں غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار، مذاکروں، مباحثوں اور خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔عالمی بینک کی رپورٹ ”ورلڈ ڈیولپمنٹ انڈیکیٹر“ کے مطابق پاکستان کی 60فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان کہیں سے زیادہ غربت پائی جاتی ہے۔ بھارت میں غربت کی شرح 68 اعشاریہ 7 فیصد اور بنگلہ دیش میں ساڑھے 76فیصد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.