تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 23:58

امریکی ایوان نمائندگان میں قرضے کی حدکے بل پر ووٹنگ آج ہوگی،اسپیکر

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ایوان نمائندگان میں قرضے کی حد کے اختیارات اور حکومتی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق بل پر ووٹنگ آج ہوگی۔امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوینر کے ترجمان مائیکل اسٹیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے بل میں حکومتی سرگرمیاں 15 دسمبر تک بحال رکھنے اور قرضے کی حد کے اختیارات میں 7 فروری تک توسیع کی تجویز دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر، نائب صدر،ارکان کانگریس اور ہزاروں کانگریشنل ایڈیز صحت کی انشورنس خریدنے کیلیے سرکاری امداد کے اہل نہیں ہوں گے۔ری پبلکن لیڈر کے اس تازہ بیان پر وائٹ ہاوٴس اورڈیموکریٹس ارکان کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم وہ پہلے ہی اس منصوبے کو رد کرچکے ہیں۔ وائٹ ہاوٴس نے اس منصوبے کو قدامت پسندوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.