16 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:14
امریکی گلوکارہ میڈونا پرنیویارک فلم فیسٹیول میں آنے پرپابندی
جیو نیوز - نیویارک…مقبول گلوکارہ میڈونا کو فلم دیکھنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر نیویارک فلم فیسٹیول میں آئندہ آنے سے منع کردیا گیا۔نیویارک فلم فیسٹیول کے دوران میڈونا موبائل پر میسج کرنے میں مصروف تھیں۔اس دوران انہیں ایک شخص نے ایسا کرتے دیکھ لیا۔ تھیٹر کے سی ای او کے بیان کے مطابق میڈونا کوموبائل استعمال کرنے پر معافی مانگنے تک سینما آنے کی پابندی ہوگی۔فلم فیسٹیول کے دوران کسی کو بھی بات کرنے یا موبائل فون استعمال کرنے کی ممانعت ہوتی ہے۔