16 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:5
حجاج کرام آج زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کریں گے
جیو نیوز - منیٰ… حجاج کرام آج زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کریں گے اور دن منٰی میں عبادت میں گذاریں گے۔حج کے چوتھے روز حجاج کرام منیٰ میں ہیں ،جہاں زوال کے بعد ترتیب سے تینوں جَمرات یعنی الصْغریٰ ، الوْسطیٰ اور الکْبریٰ کو کنکریاں ماری جائیں گی،جس کے بعد وہ عبادت کے لئے منیٰ ہی میں قیام کریں گے۔اس سے پہلے گزشتہ روزحجاج نے سب سے بڑے جَمرہ جَمرة الکْبریٰ کوکنکریاں مارنے ، جانور کی قربانی دینے اورسر منڈواکر یا بال کٹواکر اپنااحرام کھول دیا۔حجاج کرام نے بعد میں مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف ِزیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اورمنیٰ پہنچ کر رات عبادت میں گزاری۔