تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:30

برازیل میں اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں

جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو… برازیل میں سیکڑوں اساتذہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر آگئے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں اساتذہ اور ان کے حامی ہزاروں افرادتنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے ، موسیقی کی دھنوں پر پر امن مظاہرے اس وقت پرتشدد ہوگئے جب نقاب پہنے کچھ افرادنے پولیس پر پتھر اور بوتلیں پھینکیں اور آگ لگا دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ متعدد سیاست دان اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا وعدے کر چکے ہیں تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.