تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:21

لاوٴس :قومی ایئرلائن کا طیارہ دریا میں گرنے سے44افراد ہلاک

جیو نیوز - وین ٹییان…لاوٴس میں قومی ایئرلائن کا طیارہ دریا میں گر کر تباہ ہونے سے عملے سمیت تمام 44 افراد ہلاک ہو گئے۔لاوٴس کے دارالحکومت سے عملے کے 5 افراد سمیت 39 مسافروں کو لے کر آنے والا ٹوئن ٹربو طیارہ خراب موسم کے باعث لاوٴس کے جنوبی شہر پاسکے کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے سے پہلے دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، مقامی میڈیا کے مطابق جہاز میں سوار 5 تھائی مسافروں اور 5 عملے کے افراد سمیت تمام 44 افراد حادثے کا شکار ہو گئے ہیں، حکام کی جانب سے لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.