تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:17

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے شٹ ڈاوٴن کے خاتمے کا بل منظور کرلیا

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی سینیٹ نے شٹ ڈاوٴن کے خاتمے کا بل منظور کرلیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بل کی حمایت میں 81 اور مخالفت میں 18 ووٹ ڈالے گئے۔بل کے پاس ہونے سے حکومت کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ اگلے مرحلے میں بل ایوان نمائندگان کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔امریکی صدر بارک اوباما سینیٹ میں بل پاس ہونے پر کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔اوباما نے کہا کہ بل پاس کرانے پر سینیٹ ممبران کا شکریہ اد اکرتا ہوں۔ ہمارا محور سیاست نہیں ملک کا مفاد ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بل پاس ہونے کے فوری بعد وفاقی ادارے کھل جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.