تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:45

شام: خانہ جنگی سے خوراک کا بحران سنگین، علما کا مردہ جانور کھانے کا فتویٰ

جیو نیوز - دمشق…شام میں جاری خانہ جنگی سے غذائی بحران جنم لینے لگا، بھوک سے بے حال عوام کے لیے شامی علماء نے مردہ جانور کھانے کا فتویٰ جاری کر دیا۔ شام میں خوراک کے بحران کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دمشق سے محض چند کلومیٹر دور بھی شامی عوام کھانے پینے کی اشیا کو ترسنے لگے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مقامی علما نے ایسی صورتحال میں مردہ جانوروں اور کتے، بلیوں کا گوشت کھانے کی اجازت دے دی ہے۔ مقامی میڈیا میں جاری بیان میں علما کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل مشاورت کے بعد یہ فتویٰ دیا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے جنوبی دمشق کے مسلمانوں کی مدد کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.