18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:27
سعودی عرب پہلی بار سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن بننے میں کامیاب
جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ دیگر ممالک جوسلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں چاڈ، چلی، لیتھونیا اور نائیجیریا شامل ہیں۔ رائے شماری میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 191 ارکان نے حصہ لیا۔ لیتھونیا نے 187جب کہ سعودی عرب نے 176 ووٹ حاصل کیے۔ان پانچوں ممالک کی رکنیت کی مدت دوسال ہے۔