18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:46
لاؤس میں طیارے کا حادثہ،11 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں
جیو نیوز - ویانٹیان…لاوٴس میں دریا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔لاوٴس کے داراحکومت ویانٹیان (Vientiane) میں گذشتہ دنوں ٹوئن ٹربو طیارہ خراب موسم کے باعث لینڈنگ سے پہلے دریا میں گر کر تباہ ہوگیاتھا۔ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت پچاس مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد لاشوں کی تلاش کا جاری ہے۔ حکام کے مطابق گیارہ افراد کی لاش نکالی جاچکی ہیں۔لاوٴس اور تھائی لینڈ کی ریسکیوٹیمیں طیارے کا اہم حصہ تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔