تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:31

فلپائن :تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی

جیو نیوز - منیلا…فلپائن کے وسطی علاقے میں 2روز پہلے آنے والے زلزلے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی،مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل،ہر طرف قیامت کے آثار نظر آرہے ہیں۔اس حادثے میں اب تک 160 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔زیادہ تباہی والے علاقوں میں امدادی کام سست روی کا شکارہے،زلزلے کے باعث مکانات اورسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔تاریخی اور مذہبی مقامات کو بھی نقصان پہنچا، ایک پادری سمیت 4 خواتین چرچ کے ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئیں،ایک کی لاش نکال لی گئی،جبکہ دیگر افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔آفٹر شاکس کا خطرہ ہے، ٹینٹ میں رکے ہوئیلوگ امداد کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.