18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:31
امریکا میں قومی یادگاریں اورپارکس دوبارہ کھول دیے گئے
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں قومی یادگاریں اورپارکس دوبارہ کھولے جانے پر واشنگٹن کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔قومی یادگاروں ، آرٹ گیلریوں ،عجائب گھروں اورپارکوں کو کھولنے کا فیصلہ16روز کی بندش کے بعداس وقت کیا گیا جب امریکی کانگریس نے قرض بڑھانے کی حدکی منطوری دی۔ان مقامات کے کْھلتے ہی وفاقی ملازمین نے بھی اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔دنیابھرسے واشنگٹن آئے سیاحوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قومی یادگاروں کی سیرسے لطف اندوز ہوئے۔