تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:47

کینیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کی نئی ویڈیوز منظرعام پرآگئیں

جیو نیوز - نیروبی…کینیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی نئی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔ شاپنگ پر آئے افراد جان بچانے کے لیے بھاگتے چھپتے نظر آ رہے ہیں۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 21ستمبرکودہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہیں۔ یہ اس وقت کی ویڈیوز ہیں جب دہشت گرد شاپنگ مال میں داخل ہوئے۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ شاپنگ میں مشغول تھے کہ اچانک باہر نکلنے والے افراد خوفزدہ ہوکر واپس اندر کی طرف بھاگنے لگے۔ اسی دوران دو مسلح افراد اندر داخل ہوتے ہیں۔ پہلے وہ ایک دکاندار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیتے ہیں پھر آگے بڑھتے ہیں۔ ویڈیو میں لوگوں کو فرش پر رینگتے اور کاوٴنٹرز کے پیچھے چھپتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد جائزہ لیتے اور ٹہلتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ ایک ریسٹورنٹ میں دو شہریوں نے بھی اپنی پستولیں نکال کرپوزیشن لی۔ ایک منظر میں واضح نظر آرہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خاتون اور اس کے بچوں کو یرغمال بنالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.