18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:47
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ممبر شپ ٹھکرادی
جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ممبر شپ ٹھکرادی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز5 غیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا تھاجس میں سعودی عرب پہلی بار سلامتی کونسل کا غیرمستقبل رکن منتخب ہوا ،تاہم سعودی عرب نے یہ ممبر شپ ٹھکرادی ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے دہرے معیار ہیں،اصلاحات کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل دنیا میں امن کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔