تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:46

بھارت میں کچی شراب پینے سے 35 افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے ریاست اتر پردیش کے علاقے اعظم گڑھ کے گاوٴں مبارک پور میں درجنوں افراد نے جمعرات کو کچی شراب پی تھی۔ حکام نے اب تک 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ 68 متاثرین میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ تمام متاثرہ افراد مزدور اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد تھے۔ پولیس نے شراب بیچنے والے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.