20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:32
دمشق میں خود کش حملے،ہلاکتوں کی تعداد31ہو گئی
جیو نیوز - دمشق… شام کا بحران طویل تر ہوگیا، آج بھی خود کش حملے میں 31 جانیں چلی گئیں ، عرب لیگ سربراہ کاکہناہے کہ جنیوا میں شام امن کانفرنس 23 نومبر کو ہوگی۔ شام کے شہر حماہ میں آج خود کش کار بم دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں، دوسری جانب عرب لیگ سربراہ الخضربراہیمی کاکہناہے کہ شام کے بحران سے متعلق جنیوا امن کانفرنس 23 نومبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا امن کانفرنس میں شام کی متحدہ اپوزیشن کی شمولیت اور کردار اہمیت کا حامل رہے گا۔