تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:8

بھارت روس سے دوسری ایٹمی آبدوز حاصل کرے گا

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت روس سے دوسری ایٹمی آبدوز حاصل کرے گا۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کے دورہ روس میں معاہدہ طے ہونے کی توقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم من موہن کی سربراہی میں کابینہ کی کمیٹی اس معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔ بھارتی وزیراعظم ان دنوں روس کے دورے پر ہیں جہاں ایٹمی آبدوز کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے جس کی مالیت 60 ارب بھارتی روپے ہے۔ پہلی روسی ایٹمی آبدوز گزشتہ سال اپریل میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.