تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:9

اوباماکی تقریر کے دوران لڑکی کی طبیعت خراب ،سیکورٹی اہلکار ساتھ لے گئے

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاوٴس میں تقریر کے دوران ایک لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی جسے وہاں سے سیکورٹی اہلکار لے گئے۔امریکی صدر بارک اوباما اپنی بذلہ سنجی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انھیں صورتحال پر قابو پانے کا فن بھی آتا ہے۔ پیرکی دوپہر وائٹ ہاوٴس میں صدر اوباماہیلتھ کئیر سے متعلق دھواں دھار تقریرکررہے تھے کہ اچانک صدر کواپنے پیچھے کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی۔ انھوں نے پلٹ کردیکھا تو سرخ لباس میں انکے پیچھے کھڑی لڑکی کی طبیعت خراب ہورہی تھی۔ صدر نے اس موقع پرلڑکی کو سہارا دیا اور صورتحال کو کچھ اس طرح سنبھالا کہ لوگ اس حال میں بھی خوب محظوظ ہوئے۔ صدر اوباما نے کہا کہ جب بھی میں کوئی لمبی تقریر کرنے لگتا ہوں ایسی صورتحال پیش آجاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.