22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:36
امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فون کالز کی نگرانی پر فرانس ناراض
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فون کالز کی نگرانی پر فرانس اور امریکا کی اعلٰی ترین قیادت میں رابطہ ہوا ہے۔ صدر اوباما نے فرانسیسی صدر کو ٹیلی فون کر کے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ کل ایک فرانسیسی اخبار میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ایک ماہ میں 7کروڑسے زائدفرانسیسی فون کالز کا رکارڈحاصل کیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد فرانس کا کہنا تھا کہ ایسا عمل نا قابلِ قبول ہے۔ فرانس میں تعینات امریکی سفیر کو بلا کر وضاحت بھی طلب کی گئی۔ فرانسیسی ہم منصب فرانسوا آلوندسے بات کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اورپرائیویسی میں توازن کویقینی بنانے کیلیے خفیہ معلومات جمع کرنے کے طری قے پرنظرثانی کررہے ہیں، دونوں صدور نے خفیہ نگرانی کے مسئلے پرسفارتی بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔