22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:52
میکسیکو: منشیات کے اسمگلر کا فلمی قتل
جیو نیوز - میکسیکو…میکسیکومیں منشیات کے چنداہم ترین اسمگلروں میں سے ایک کوبچوں کی پارٹی میں شرکت کے دوران بہروپیوں نے فلمی اندازسے گولی ماردی۔ فرانسسکورافیل ایریلانو کاخاندان منشیات کی اسمگلنگ پربنائی گئی Steven Soderbergh کی فلم Trafficکے کرداروں جیساتھا۔ میکسیکواورکیلیفورنیا کے درمیان اسمگلنگ میں ملوث یہ افرادانتہائی سفاکی سے لوگوں کے خون میں زہر اتارتے تھے۔ فرانسسکورافیل ایریلانوکوگولیاں کابو سان لوکاس کے ساحلی مقام پرتقریب کے دوران ماری گئیں۔حکام کاکہناہے کہ بہروپیے ڈھیلے ڈھالے لباس پہنے اور بڑی وگ لگائے ہوئے تھے اورانہوں نے فلمی اندازسے اچانک گولیاں چلادیں جس سے ایریلانوکی موقع پرہی موت واقع ہوگئی۔ ایریلانومنشیات اسمگلنگ کے جرم میں امریکامیں قیدکاٹ کرلوٹاتھا۔اس سے پہلے اسکا بھائی رامون پولیس ایکشن میں ماراگیاتھاجبکہ دیگرتین بھائی امریکی جیلوں میں سزاکاٹ رہے ہیں۔حکام کاخیال ہے کہ گینگ اب ان بھائیوں کی بہن اینی ڈینااوراسکابیٹا فرنینڈوچلارہے ہیں تاہم اس کارٹل کے مخالف اب بہت مضبوط ہوچکے۔میکسیکومیں منشیات کے ان سوداگروں کے سبب اورمنظم جرائم میں7برس میں 70ہزارسے زائد افرادمارے جاچکے ہیں۔