22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:26
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا ۔ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے غذر اور ہنزہ نگر میں سردی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔ کرم ایجنسی اورملحقہ علاقوں میں سردیاں شروع ہوتے ہی خشک لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، اور لوگ مہنگے داموں لکڑی خریدنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بھی صبح اور رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔ تاہم سندھ اور بلوچستان میں گرمی برقرار ہے۔