22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:14
میکسیکو:منشیات کے اسمگلر کوبہروپیوں نے فلمی انداز میں قتل کردیا
جیو نیوز - میکسیکو سٹی…میکسیکومیں منشیات کے چنداہم ترین اسمگلروں میں سے ایک کوبچوں کی پارٹی میں شرکت کے دوران بہروپیوں نے فلمی اندازسے گولی ماردی۔فرانسسکورافیل ایریلانو کاخاندان منشیات کی اسمگلنگ پربنائی گئی Steven Soderbergh کی فلم Trafficکے کرداروں جیساتھا۔میکسیکواورکیلی فورنیا کے درمیان اسمگلنگ میں ملوث یہ افرادانتہائی سفاکی سے لوگوں کے خون میں زہر اُتارتے تھے۔فرانسسکورافیل ایریلانوکوگولیاں کابو سان لوکاس کے ساحلی مقام پرہونے والی تقریب کے دوران ماری گئیں۔حکام کاکہناہے کہ بہروپیے ڈھیلے ڈھالے لباس پہنے اور بڑی وِگ لگائے ہوئے تھے،انہوں نے فلمی اندازسے اچانک گولیاں چلادیں جس سے ایریلانوکی موقع پرہی موت واقع ہوگئی۔ایریلانومنشیات اسمگلنگ کے جرم میں امریکامیں قیدکاٹ کرلوٹاتھا۔اس سے پہلے اُس کا بھائی رامون پولیس ایکشن میں ماراگیاتھاجبکہ دیگرتین بھائی امریکی جیلوں میں سزاکاٹ رہے ہیں۔حکام کاخیال ہے کہ گینگ اب ان بھائیوں کی بہن اینی ڈینااوراُس کابیٹا فرنینڈوچلارہے ہیں تاہم اس کارٹل کے مخالف اب بہت مضبوط ہوچکے۔میکسیکومیں منشیات کے اِن سوداگروں کے سبب اورمنظم جرائم میں7برس میں 70ہزارسے زائدافرادمارے جاچکے ہیں۔