22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:35
کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت متعدد ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ ماری پور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ بلوچ کالونی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز اور شراب برآمد کرلی گئی۔۔ فیروزآباد پولیس نے کراچی اور پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزموں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔لانڈھی فیوچر کالونی سے پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 2 افراد کو گرفتارکیا گیا۔