22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:27
بھارت:لالوپرشاد اور جگدیش شرما لوک سبھا سے نااہل قرار
جیو نیوز - نئی دلی…چارہ اسکینڈل کیس میں پانچ برس قید کی سزا پانے والے بھارتی سیاستدان لالو پرشاد یادیو اور جگدیش شرما کو لوک سبھا کی رکنیت سے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔راشٹریا جنتا دل کے سربراہ لالو پرشاد یادیو اور جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما جگدیش شرماکو اسپیشل سی بی آئی جج پرواس کمار سنگھ نے لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔ لالو پرشادکے گیارہ سال تک انتخابات لڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ریاست بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرشاد کو تین اکتوبر کو چارہ اسکینڈل کیس میں رانچی کی مقامی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ لالو پرشاد اور جگدیش شرما ان دنوں جیل میں ہیں۔