22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:20
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیرداخلہ
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس معاملے میں کوئی تیسرا فریق کچھ نہیں کرسکتا۔ بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کے سامبا سیکٹر میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان پر دراندازی کا الزام لگایا ، اور کہا کہ دراندازی کا مسئلہ فلیگ میٹنگز میں اُٹھایا گیا ہے۔ شیندے نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب دراندازی زیادہ ہورہی ہے لیکن فورسز کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر مفاہمتی رویہ اپنائے گا تو بھارت بھی اس کے مطابق جواب دے گا۔ ایک اور سوال پر بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لئے ماحول سازگار ہونا ضروری ہے۔