تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:2

یونان :پناہ گزینوں کے حراستی مرکز میں قید پاکستانی بستر سے گر کرہلاک

جیو نیوز - کسانتھی…سکندرریاض چوہان…پناہ گزینوں کے حراستی مرکز میں قید ایک پاکستانی جس کانام راحیل ضیابتایا جاتاہے، چارپائی سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شمالی یونانی شہر کسانتھی میں واقع پناہ گزین حراستی مرکز میں بند ایک پچیس سالہ پاکستانی اپنے کمرے میں سورہاتھاجہاں پرڈبل اسٹوری بیڈلگائے گے تھے پاکستانی نوجوان نیند کی حالت میں اوپری چارپائی سے گرگیاجس کوشدیدچوٹیں آئی مضروب کومقامی ہسپتال لے جایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔متوفی کی میت کسانتھی کے جنرل ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پاکستانی کی حراستی مرکز میں ہونے والی ناگہانی موت پریونان کی تعصب ونسل پرستی کی مخالف تنظیم کیرفا(KEERFA)نے سخت احتجاج کیاہے اورکہاکہ پولیس کی غفلت کے باعث اس سے قبل دوپاکستانی ممبرخان اورمحمدحسن حراستی مرکز میں بیمار پڑے جن کابروقت علاج نہ کرنے کے سبب ان کی وفات ہوئی۔تنظیم نے الزام عائد کیاکہ پولیس جان بوجھ کرکوتاہی برتتی ہے جس کے باعث حادثات ہوتے ہیں۔متوفی پاکستان راحیل ضیاء ولد عمر حیات ضلع منڈی بہاوٴالدین کا رہائشی اور ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھااورصرف ڈیڑھ ماہ قبل ہی اس کاایک بھائی بھی انتقال کرگیاتھا۔علاوہ ازیں یونان کی ایک تنظیم آندیدراسی(ANTIDRASIS)نے یونان کے صوبقہ مقدونیہ کے صدرمقام تھسلونیکی میں واقع مقفل قدیم مسجد کے اندر فرانس کی ایک فلم چلائی ،فلم میں چند مناظر میں ایک خاتون کوبرہنہ بھی دکھایاگیا۔یونانی تنظیم کی اس شرانگیزی پر یونان کی مسلم اقلیتوں کی تنظیم نے شہرکے مئیریانیس بوتاری سے رابطہ کرکے اس پرسخت احتجاج کیاہے اوران پرواضح کیاہے کہ اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ یونان بھر میں عثمانی خلافت کے دور کی بنی ہوئی مساجد کوبند کرکے ان کوآثار قدیمہ قراردے دیاگیاہے اوران کوکسی بھی قسم کی عبادت کے لیے بند رکھاہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.