تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:50

چین میں گردوغبار کا طوفان ،معمولات زندگی متاثر

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں گردوغبار کے طوفان سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔شمال مشرقی شہر ہربن میں آئے گردوغبار کے طوفان سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے بعد متعدد ہائی ویز کو بند کردیا گیا جب کہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔صورت حال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گردوغبار کا طوفان آٹھ گھنٹوں کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.