22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:39
ڈرون حملے بین الاقوامی قوا نین کی خلاف ورزی نہیں: وائٹ ہاؤس
جیو نیوز - واشنگٹن… ڈرون حملے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈرون حملے بین الاقوامی قوا نین کی خلاف ورزی نہیں۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکانے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوانین کے مطابق کارروائی کرنے کاعزم کئی باردہرایاہے، دہشت گردوں کوہلاک کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کاآپشن کم سے کم بے گناہ جانوں کو بچانے کی وجہ سین اپنایاگیا۔