22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 22:12
بھارت میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں
جیو نیوز - نئی دلی …بھارت میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بھارت میں پیاز کی قیمتیں 80 سے 90 روپے فی کلو ہونے پر ایک بار پھرہانڈی کا یہ لازمی حصہ غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا جس سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، بھارتی وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ ملک میں پیاز وافر مقدار میں موجود ہے۔ اس کی قیمت پرہرریاست کو خود چیک رکھنا چاہیے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہر ممکن کارروائی کرناچاہیے تاکہ سبزیوں کی مصنوعی قلت پر قابو پایا جا سکے۔