23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:59
آسٹریلیا: گرم موسم، تیزہواوٴں کی پیشگوئی ، جنگل کی آگ مزید پھیلنے کاخدشہ
جیو نیوز - سڈنی…آسٹریلیا میں گرم موسم اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی کے بعد حکام نے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے مزید گھروں اور جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سڈنی شہر کے جنوبی علاقے بلیو مونٹین کے جنگلات میں گزشتہ جمعرات کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور کوششیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ 60 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس نے سو کلومیٹر علاقے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔حکام نے سڈنی اور اس کے ادرگرد کے علاقے کو آتشزدگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے تمام غیرمتعلقہ افراد کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا ہے جبکہ بلیو مونٹین کے علاقے میں اسکول بھی بند کر دیئے ہیں۔آگ سے اب تک ایک شخص ہلاک اور دو سو سے زائد گھر جل کر تباہ ہو چکے ہیں۔نیوزلینڈ اور آسٹریلیا کے مختلف ریاستون سے ہزاروں فائرفائٹرز سینکڑوں فائر انجن اور 90 طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔